ایکنا نیوز- خبرگزاری العھد کے مطابق نائیجریا کے مختلف شہروں میں عزاداروں پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
حملوں میں ابتدائی خبروں کے مطابق دس سے زائد عزادار شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے سالوں میں عزاداروں پر حملوں کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں اور گذشتہ سال بھی درجنوں عزادار شہید و زخمی ہوگیے تھے۔/