افغانستان ؛دارالقرآن «اسراء» کی چھ سالہ خدمات

IQNA

افغانستان ؛دارالقرآن «اسراء» کی چھ سالہ خدمات

9:48 - September 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3506612
بین الاقوامی گروپ- اسراء قرآنی مرکز سے چھ سالوں سے گمنامی میں مصروف عمل ہے۔

ایکنا نیوز سے گفتگو میں مرکز کے ڈائریکٹر عبدالشکور فلاح نے کہا کہ چھ سال پہلے  «اسراء» مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا جسکی افتتاحی تقریب میں مصری قاری شیخ احمد علی بھی شریک تھے۔

 

انکا کہنا تھا کہ معاشرے میں قرآنی تعلیمات کی ترویج اور جوانوں کی قرآنی تربیت اور حوصلہ افزائی کے لیے مذکورہ مرکز کو قائم کیا گیا ہے۔

 

فلاح کے مطابق ماہر اور تعلیم یافتہ قرآء کے زریعے سے جوانوں کی تربیت پر کام کیا جاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا : جوانوں کی قرآن صلاحیتوں کو سامنے لانا اور انکی اعلی سطح پر قرآنی علوم میں تربیت دیگر مقاصد میں شامل ہیں۔

 

فلاح کے مطابق اب تک مرکز پر سائن بورڑ نصب نہیں کیا گیا ہے کیونکہ اس سے طالبان یا دہشت گروپ اس مرکز کو تباہ کرسکتا ہے۔/

3841436

نظرات بینندگان
captcha