کینیڈا؛ مسلمانوں کی توہین پر انتخابات کی دوڑ سے باہر

IQNA

کینیڈا؛ مسلمانوں کی توہین پر انتخابات کی دوڑ سے باہر

10:56 - September 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3506617
بین الاقوامی گروپ- فیڈرل انتخابات میں سیمکو شہر کے امیدوار کو مسلمانوں کی توہین پر پارٹی سے فارغ کردیا گیا۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق گرین پارٹی کے امید وار اریک شومین کو انٹاریو ریاست کے شہر سیمکو کو توہین پر انتخابات اور پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے باقی ماندہ فرسودہ خوراک کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے لکھا تھا کہ ان کو رسول اکرم کے کارٹون بنانے والوں کی مخالفت کرنے والوں کو ارسال کیا جائے گا۔

 

کینیڈا کی مسلم کونسل کے سربراہ مصطفی فاروق نے شومین کے اس اقدام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا پارٹی سربراہ الزبت سے درخواست کی کہ اس توہین آمیز رویے کا نوٹس لیا جائے۔

 

فاروق نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: «ہم کینڈا میں اظھار رائے کی آزادی کے طرفدار ہیں مگر اس توہین آمیز اقدام کی مکمل اور بھرپور مذمت کرتے ہیں.

 

الیزابت می نے اس بیان پر مثبت جواب دیتے ہوئے اعلان کیا کہ شومین اب اس پارٹی کا رکن نہیں رہا اور انہیں انتخابتی دوڑ سے بھی فارغ کردیا گیا ہے۔

 

گرین پارٹی نے اعلان میں کہا ہے کہ پارٹی اسلاموفوبیا اور ہر قسم کے تعصب آمیز رویے سے بیزار ہے اور اس حوالے سے غلطی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں مسلمان اور مہاجرین کی حالت زار کے حوالے سے بیانات کو خاص اہمیت دی جارہی ہے۔/

3841818

نظرات بینندگان
captcha