ایکنا نیوز- رشیا الیوم کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے بیان میں کہا ہے کہ سامرا میں دہشت گرد گروپ کو بروقت انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
چھ افراد پر مشتمل ٹیم میں پانچ مرد اور ایک خاتون شامل تھی جو چہلم امام حسین(ع) پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ ایام اربعین اور ملک بھر میں داعش کی بڑھتی سرگرمیوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کیے جارہے ہیں اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔/