یمنی فوج: سعودی عرب کے پاس حملہ روکنے کے علاوہ چارہ کار نہیں

IQNA

یمنی فوج: سعودی عرب کے پاس حملہ روکنے کے علاوہ چارہ کار نہیں

15:20 - September 17, 2019
خبر کا کوڈ: 3506634
بین الاقوامی گروپ- فوجی ترجمان یحی سریع نے آرامکو کمپنی پر حملے کو حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے پاس محاصرہ اور حملہ ختم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سائٹ almasirah.net، کے مطابق یمنی فورس کے ترجمان یحیی سریع نے انتباہ کیا ہے کہ سعودی میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام ممالک کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر سعودی عرب سے نکل جائے ورنہ وہ ہمارے نشانے پر آسکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ دفاع کے طور پر دو پلانٹس «بقیق» اور «خریص» کو ڈرون کے زریعے سے زبردست نقصان پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ تمام تر سعودی اہم مقامات ہمارے نشانے پر ہیں اور اگر ہم پر حملے نہ روکے گیے تو مزید اہم مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہمارے اگلے حملے مزید درناک اور خطرناک ہوسکتے ہیں اور اس کو روکنے کا واحد راستہ سعودی حملوں کو روکنا ہے۔

 

انصارالله یمن نے آرامکو کے دو اہم پلانٹس کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا اور میِڈیا کے مطابق دونوں حملے انتہایی موثق اطلاعات کے بعد انجام دیا گیا ہے۔/

3842547

نظرات بینندگان
captcha