شاہ تراب الحق کی وفات سے عاشقان رسولﷺ بزرگ، روحانی اور علمی شخصیت سے محروم

IQNA

شاہ تراب الحق کی وفات سے عاشقان رسولﷺ بزرگ، روحانی اور علمی شخصیت سے محروم

8:47 - October 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3501661
بین الاقوامی گروپ:سنی اتحاد کونسل چئیرمین :شاہ تراب الحق قادری نے ساری زندگی دین کی خدمت کی، آپ نے ہزاروں افراد کو کلمہ حق پڑھا یا اور اسلام کی تبلیغ کیلئے شاندار کردار ادا کیا۔
ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز- چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے جماعت اہلسنّت پاکستان کے سربراہ شاہ محمد تراب الحق قادری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ تراب الحق قادری عظیم عاشق رسول اور مبلغ تھے۔  فیصل آباد سے میڈیا کے نام جاری کیے گئے بیان میں سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ ان کی وفات سے عاشقان رسولﷺ بزرگ، روحانی اور علمی شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں، شاہ تراب الحق قادری نے ساری زندگی دین کی خدمت کی، آپ نے ہزاروں افراد کو کلمہ حق پڑھا یا اور اسلام کی تبلیغ کیلئے شاندار کردار ادا کیا۔
نظرات بینندگان
captcha