iqna

IQNA

همارے بارے میں
سم‌الله الرحمن الرحيم

ايکنا آگہی اورمعنوی دنيا کی طرف ايک قدم
تمہید:
 ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) اسلامی دنیا کی سب سے پہلی قرآنی خبر رساں ایجنسی ہے۔ اس ایجنسی میں ہماری کوشش رہے گی کہ ایران اورپوری دنیا کی خبریں اور رونما ہونے والے واقعات کا مختلف شعبوں ( بچوں ، جوانوں، قرآنی سرگرمیوں ، سیاسی ، سماجی ، ثقافی اور ادبی) میں قرآنی نقطہ نظر سے دنیا کی تمام اہم زبانوں میں تجزیہ و تحلیل پیش کیا جائے ۔
مختصر تاریخچہ
 15 رمضان المبارک 1424ھ ق کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سابقه صدر جناب حجة الاسلام و المسلمین سید محمد خاتمی اور وزیر ثقافت جناب محمد جامعی نے جہاد دانشگاہی ادارے کے عهدیداروں ، محققین اور عاشقان قرآن کی موجودگی میں اس خبر رساں ایجنسی (ایکنا )کا افتتاح کیا۔ ایکنا کا عملہ خدا کے فضل و کرم  سے قرآنی ارشادات ،امام خمینی اور شہدائے انقلاب کے طے کردہ خطوط کی روشنی میں مشغول خدمت ہے اور ادارے کے توسط سے روزانہ 850 سے زائد خبریں مختلف زبانوں میں شائع کی جاتی ہیں-
أغراض و مقاصد
 ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ایکنا کے اغراض و مقاصد :
 ۱:۔ معاشرہ کے مختلف طبقات میں قرآن مجید کی انسان ساز اور عالمی ثقافت کی ترویج کرنا ۲:۔ قرآنی سرگرمیوں کو پورے ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانا ۔ ۳:۔ مختلف شعبوں میں قرآنی نقطہ نظر پیش کرنا۔ ۴:۔ قرآن کے مختلف موضوعات : علمی ، ثقافتی،سیاسی ، ادبی اور سماجی وغیرہ کے حوالے سے ہونے والی تمام تر سرگرمیوں کی بروقت خبریں پہنچانا ۔ ۵:۔ جمہوری اسلامی ایران پر حاکمیت قرآن کی عملی تصویر کو دیگر اسلامی ممالک میں متعارف کرانا ۔ ۶:۔ معاشرہ کے مختلف طبقات میں قرآن کے بارے میں معلومات کو عام کرتے هوئے سماج کی سطح فکری کو بلند کرنا۔ ۷:۔ قرآن کے حوالے سے انجام پانے والی تمام (اندرون ملک و بیرون ملک) سرگرمیوں کو منظر عام پر لانا ۸:۔ قرآن کو محور قرار دیتے ہوئے زندگی کے مختلف فکری اور ثقافتی شعبوں کی داغ بیل ڈالنا ۔
ادارے کے اہم کام
 (ایکنا) میں انجام پانے والے امور کو چند بنیادی قسموں میں تقسیم کیا گیا ہے ۱:۔ ہر روز کی تازہ خبریں اور اس ایجنسی کے ماتحت کام کرنے والے تمام گروپوں کی مخصوص خبریں ۔ ۲:۔ صاحب نظر اور طراز اول کے محققین کے ساتھ علمی مذاکرات اور گول میز کانفرنسوں کا انعقاد اور قرآنی موضوعات پر تجزیہ و تحلیل ۔ ۳:۔ ۵۱ روزہ رسالہ کا اس ایجنسی (ایکنا) کے تحت اجراء جسے (رائحہ) کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۴:۔ قرآنی موضوعات پر ہونے والے مختلف اندرون ملک اور بین الاقوامی پروگراموں کی کامل خبریں اور تبصرے اور رپورٹیں وغیرہ
شائع کرانا۔
اس وقت ایکنا میں ساڑھےپانچ ہزار سے زائد میڈیا اسٹاف اور صحافی حضرات قرآنی امور پر ہونے والے پروگراموں اور خبروں کی نشرواشاعت کے حوالے سے شب و روز مصروف خدمت ہیں جنکی کوششوں سے آج بفضل خدا ایکنا کا ادارہ عالمی سطح پر قرآنی خبروں میں اپنا ایک نام اور مقام پیدا کرچکا ہے ۔