امریکہ اور سعودی عرب کی روس کے خلاف بڑی سازش کا انکشاف

IQNA

امریکہ اور سعودی عرب کی روس کے خلاف بڑی سازش کا انکشاف

14:28 - October 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3501701
بین الاقوامی گروپ: امریکہ اور سعودی عرب داعش کو عراق کے شہر موصل سے بحفاظت نکال کر انھیں شام میں بشار اسد اور روس کے خلاف لڑنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔
امریکہ اور سعودی عرب کی روس کے خلاف بڑی سازش کا انکشاف
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار ڈیلی سٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کی روس کے خلاف بڑی سازش کا انکشاف ہوا ہے امریکہ اور سعودی عرب داعش کو عراق کے شہر موصل سے بحفاظت نکال کر انھیں شام میں بشار اسد اور روس کے خلاف لڑنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔عراقی فوج  موصل شہر پر ایک بڑا حملہ کرنے کی تیار کر رہی ہیں ، لیکن عین اس موقع پر سامنے آنیوالی ایک رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس حملے سے پہلے ہی داعش کے ہزاروں دہشت گردوں  کو شہر سے بحفاظت نکل جانے کا موقع دے رہا ہے تاکہ یہ دہشت گرد شام پہنچ کر روس اور اور شامی صدر بشارالاسد کی حمایت یافتہ افواج پر ٹوٹ پڑیں۔ اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ خفیہ معاہدہ سعودی عرب کے تعاون سے امریکی ، برطانوی ، عراقی اور داعش کی نمائندگی کرنے کی طاقتوں کے درمیان طے پا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاہدے میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ امریکی اور برطانوی ایئرفورس صرف ان ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گی کہ جہاں سے داعش کے دہشت گرد پہلے ہی نکل چکے ہوں گے۔ یہ تہلکہ خیز رپورٹ کے مطابق  موصل پر قبضے کی جنگ کا بڑا حملہ ہونے سے پہلے ہی یا داعش کے 9000 ہزار سے زائد دہشت گردوں اور ان کے خاندانوں کو نکلنے کیلئے محفوظ راستہ فراہم کیا جارہا ہے۔ ادھر روسی ذرائع  کے مطابق شام میں داعش کی کمزور ہوتی پوزیشن کو ایک بار پھر مضبوط کرنے کیلئے ان ہزاروں دہشت گردوں کو مشرقی شام میں پہنچایا جائے گا جہاں سے یہ ایک دفعہ پھر دیر الزور اور پالمیرا شہروں پر قبضے کی مہم شروع کریں گے۔ روسی ذرائع نے اس معاہدے کو شام کے صدر بشارالاسد اور روس کے خلاف ایک بڑی سازش قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس رپورٹ سے واضی ہوگيا ہے کہ  وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو سعودی عرب اور امریکہ کی پشتپناہی حاصل ہے
نظرات بینندگان
captcha