بغداد : مجلس میں خود کش دھماکا، 31 افراد جان بحق

IQNA

بغداد : مجلس میں خود کش دھماکا، 31 افراد جان بحق

16:36 - October 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3501709
بین الاقوامی گروپ: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں 31 عزادار شہید اور 30 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔
بغداد : مجلس میں خود کش دھماکا، 31 افراد جان بحق

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق واقعہ بغداد کے شمالی ضلع الشعب میں پیش آیا جہاں ایک پر ہجوم مارکیٹ میں ٹینٹ لگایا گیا تھا۔

اس مقام پر محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس جاری تھی اور وہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جبکہ ایک مقامی شخص کی وفات پر تعزیت کے لیے بھی لوگ وہاں موجود تھے۔

پولیس اور طبی حکام نے بتایا کہ مجلس میں ایک خود کش بمبار داخل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے کنٹرول میں مغربی اور شمالی عراق کے بیشتر علاقے ہیں، جن میں ملک کا اہم ترین شہر موصل بھی شامل ہے۔

گذشتہ کچھ مہینوں سے عوامی فورسز کے ذریعے عراقی فورسز نے داعش سے کچھ علاقے واپس لیے ہیں تاہم اس کے بعد داعش کی جانب سے عراقی شہروں میں خود کش دھماکوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

3537897

نظرات بینندگان
captcha