سعودی عرب؛ آل سعود قرآنی نقاب کے پیچھے

IQNA

سعودی عرب؛ آل سعود قرآنی نقاب کے پیچھے

6:53 - October 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3501710
بین الاقوامی گروپ: آل سعود اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے غرض سے قرآنی پروگرامز وغیرہ منعقد کراتی ہے اور اسی سلسلے میں آج «ملک خالد» یونیورسٹی میں قرآنی سیمینار منعقد کیا جارہا ہے

سعودی عرب؛ آل سعود قرآنی نقاب کے پیچھے


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوحدة» کے مطابق سعودی عرب کی «ملک خالد» یونیورسٹی قرآنی سیمینار منعقد کیا جارہا ہے جبکہ اگلے ہفتے بین الاقوامی قرآنی مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے

آل سعود اپنے مظالم اور جنگی چہرے پر پردہ ڈالنے کی غرض سے قرآنی پروگرامز منعقد کراتی ہے تاکہ ان جیسے پروگراموں میں اپنے جنگ زدہ چہرے چھپا سکے.

مذکورہ قرآنی سیمینار تین دن تک جاری رہے گا ۔


اس سیمینار میں معاشرتی فکری اور سیاسی مشکلات سے قرآنی راہ حل ڈھونڈنے کے حوالے سے مختلف ممالک کے قرآںی دانشور اپنے مقالے پیش کریں گے۔


کتاب مقدس راہ نجات، قرآن وسیلہ عزت و سعادت، عصر حاضر کی مشکلات اور قرآنی راہ حل، اسلامی مسائل اور قرآنی نسخے اور قرآنی مطالعات میں پیشرفت جیسے موضوعات پر تحقیقی مقالے لکھے گیے ہیں۔

3537850

نظرات بینندگان
captcha