کویت ؛ «وحدت اسلامی؛ امت کی نجات» سیمینار کا انعقاد

IQNA

کویت ؛ «وحدت اسلامی؛ امت کی نجات» سیمینار کا انعقاد

8:05 - December 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3502104
بین الاقوامی گروپ : ولادت نبی اكرم(ص) کی مناسبت سے ایرانی رایزنی مرکز کے تعاون سے «وحدت اسلامی؛ امت کی نجات» سیمینار منعقد کیا گیا

کویت ؛  «وحدت اسلامی؛ امت کی نجات» سیمینار کا انعقاد


ایکنا نیوز- ایرانی رایزنی مرکز کے مطابق ولادت نبی اكرم(ص) کی مناسبت سے ایرانی رایزنی مرکز کے تعاون سے «وحدت اسلامی؛ امت کی نجات» سیمینار میں عرب ممالک کے دانشور شریک تھے جنہوں نے ہفتہ وحدت کو امام خمینی کا اہم کارنامہ اور امام کو وحدت کا حقیقی داعی قرار دیا۔

علما نے سیمینار سے خطاب میں اتحاد اسلامی کو عصر حاضر کا اہم مسلہ قرار دیا اور وحدت امت پر تاکید کی۔


کویت کے معروف عالم دین حجت‌الاسلام و‌المسلمین «عبدالله دشتی» نے سیمینار سے خطاب میں کہا : آج تکفیری سازش کے زریعے مغرب اسلامی دنیا کا چہرہ خراب اور ان میں نفاق ڈالنا چاہتی ہے تاکہ اپنے مقاصد حاصل کرسکے

جبکہ ہفتہ وحدت بہترین موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ان سازشوں کو جڑ سے ختم کریں۔

کویت کی ڈیولپمنٹ پروگریسوفورم کے «ناصر العبدلی» نے ایرانی رایزنی مرکز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اختلافات سے امت تباہی کی راہ پر گامزن ہوگی اور تمام مسالک کو اختلافی مسایل کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔


کویت یونیورسٹی کے استاد «یاسر الصالح» نے وحدت کے حوالے سے امام خمینی(ره) کی تجویز کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صھیونی حکام مسلمانوں کے اندر گھس کر مسلمانوں کے زریعے سے سے اسلام کو ختم کرنے کے درپے ہیں اور اس حوالے سے ضروری ہے کہ عرب دانشور ان سازشوں کو بے نقاب کریں ۔


کویت کی خاتون جرنلسٹ«ایمان شمس‌الدین» نے وحدت کو اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ تعصب،نصابی کتابوں پرعدم توجہ ، ظلم اور نا انصافی اختلافات اور فرقہ واریت کی اہم وجوہات ہیں ۔

شمس الدین نے مزید کہا کہ قرآنی آیات سے واضح ہے کہ اتحاد اور یکجہتی اہم واجبات میں میں سے ہے۔


3553733

نظرات بینندگان
captcha