صدر حسن روحانی: قرآنی تعلیمات کے مطابق جہاد باعث فخر ہے

IQNA

صدر حسن روحانی: قرآنی تعلیمات کے مطابق جہاد باعث فخر ہے

8:04 - December 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3502112
بین الاقوامی گروپ: حجت الاسلام والمسلمین روحانی نے کہا کہ مجتہدین کے حکم کے مطابق ایسا جہاد قابل فخر ہے جو قرآنی تعلیمات کے مطابق ہو

صدر حسن روحانی: قرآنی تعلیمات کے مطابق جہاد باعث فخر ہے


ایکنا نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےدارالحکومت تہران میں تیسویں عالمی وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایام ولادت رسول اکرم (ص)اور امام جعفر صادق (ع) کو مبارکبا دپیش کرتے ہویے کہا کہ بلاشبہ آپ کی شخصیت رویے زمین پر سب سے زیادہ موثر رہی ہے ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں ملکر اور متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ وہابی تکفیری دہشت گردوں نے اسرائیل کے بجائے اسلامی ممالک کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہوا ہے اور وہابی تکفیری دہشت گرد اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ 

صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے اور امریکی اتحاد میں شامل بعض عرب ممالک کا ہاتھ بھی دہشت گردوں کے سروں پر ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ قرآن صرف مسلمانوں کو ہی اتحاد کی دعوت نہیں دے رہا بلکہ اہل کتاب کو بھی کلمہ سواء کے ذریعہ خطاب کررہا ہے ہم اپنے مشتکہ اعتقاد میں ہم آواز ہوں ۔ اللہ تعالی کی عبادت کریں  اور غیر اللہ کی عبادت کو ترک کریں ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ وحدت اور اتحاد کا پیغام ہمیں خدا نے دیا ہے اور ہم یہ اتحاد آسمانی ادیان کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔۔ صدر حسن روحانی نے کہا ایک دن مسلمانوں کے پاس طاقت اور قدرت تھی اور وہ ظلم اور  ظالموں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے تھے لیکن آج دشمن آرام کررہے ہیں اور مسلمان پریشاں حال ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ شیعہ اور سنی دونوں بھائی بھائی ہیں دونوں  اسلام کے قوی اور مضبوط بازوہیں اور دونوں قرآن، سنت اور پیغمبر اسلام کے سیت پر گامزن ہیں۔

 صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں عالمی سامراجی طاقتوں کو عالم اسلام میں فتنہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیےاور متحد ہو کر عالمی سامراجی طاقتوں بالخصوص امریکہ  اور اسرائیل کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ یا سنی بلاک کی باتیں سازش ہیں اور تمام مسلمان قرآن و سیرت کے سایے میں محبت سے بسر کررہے ہیں۔

 واضح رہے کہ وحدت سیمینار میں  60  ممالک  سے 220 ممتاز اسلامی شخصیات تہران میں اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha