ھندوستان کی قرآنی محفلوں میں عراقی قرآء کی شرکت

IQNA

ھندوستان کی قرآنی محفلوں میں عراقی قرآء کی شرکت

6:53 - March 07, 2018
خبر کا کوڈ: 3504293
بین الاقوامی گروپ ـ چھٹے امیرالمومنین (ع) ثقافتی اسلامی فیسٹیول کارگل میں منعقد ہوگا جسمیں معروف عراقی قرآء بھی شریک ہوں گے

ھندوستان کی قرآنی محفلوں میں عراقی قرآء کی شرکت

ایکنا نیوز- الکفیل ویب سایٹ کے مطابق چھٹے امیرالمومنین (ع) ثقافتی اسلامی فیسٹیول روضہ حضرت عباس علمدار کے تعاون سے «امیرالمومنین(ع)، زاہد ترین عابد»  کے عنوان سے تیرہ سے اٹھارہ رجب تک منعقد ہوگا

 

رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیسٹیول روضہ علوی، حسینی اور کاظمین کے تعاون سے تعلیمات اهل بیت(ع) کی ترویج اور حضرت علی(ع) کی سیرت پر منعقد ہوگا۔

 

اس فیسٹیول میں کتب نمایش، قرآنی محافل کے علاوہ مقدس مقامات کی زیارت اور سیر اور اہم مذہبی شخصیات سے ملاقات شامل ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ امیرالمومنین (ع) ثقافتی اسلامی فیسٹیول یوم ولادت امام علی کے ایام میں روضہ عباسی، حسینی اور

 امامین عسکریین (علیهما السلام) کے تعاون سے ھندوستان کے شہر «کلکته» میں منعقد ہوا تھا۔/

3697299

نظرات بینندگان
captcha