فلسطینی طالب؛ صرف سترہ دن میں حافظ قرآن بننے کا اعزاز

IQNA

فلسطینی طالب؛ صرف سترہ دن میں حافظ قرآن بننے کا اعزاز

12:38 - November 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3455611
بین الاقوامی گروپ: غزہ کے رہائشی طالب علم «صبح وجیه القیق»، نے سترہ دن میں حفظ قرآن کا اعزاز حاصل کرلیاہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «فلسطین آنلاین» کے مطابق فلسطینی طالب علم نے صرف سترہ دن میں قرآن حفظ کرکے منفرد مقام حاصل کیا ہے.
صبح وجیه القیق کا کہنا ہے: «قرآن حفظ کرنا میری دلی خواہش تھی اور آج میں بہت خوش ہوں کہ میری آرزو پوری ہوگئی ہے اور خدا نے میری دعا سن لی».
انکا کہنا ہے کہ جس انداز میں قرآن حفظ کیا اس روش اور طریقے کو میں نے اپنی کتاب «کیف تحفظ القرآن فی أقلّ من 30 یوماً»(قرآن مجید کو 30 دن سے کم تر دنوں میں کیسے حفظ کریں) میں بیان کیا ہے جو جلد منظر عام پر آرہی ہے
فلسطینی طالب علم وجیه اس وقت ایم فزکس میں  « پلازما فزکس» پڑھ رہا ہے اور اسکی خواہش ہے کہ اس موضوع پر وہ کم ازکم بارہ کتابیں لکھے۔
نوجوان طالب علم حال ہی میں کتاب «مدخل الی علم الفلک»( ستاره‌شناسی) کو «الاقصی» یونیورسٹی میں مکمل کرچکا ہے
اور اس وقت فزکس کے حوالے سے میگزین کی نظارت بھی کررہا ہے ۔

3454891

ٹیگس: قرآن ، حفظ ، فلسطین ، سترہ ، دن ، اعزاز
نظرات بینندگان
captcha