«پیوٹین» کی جانب سے رهبر معظم انقلاب کو نادر قرآنی نسخہ تحفے میں پیش

IQNA

«پیوٹین» کی جانب سے رهبر معظم انقلاب کو نادر قرآنی نسخہ تحفے میں پیش

12:59 - November 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3456552
بین الاقوامی گروپ: روسی صدر کا قرآنی تحفہ منفرد خصوصیات کے حامل ہے

ایکنا نیوز- روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن گذشتہ روز ایران پہنچے تو سب سے پہلے رہبر انقلاب سے ملنے گئے اور ملاقات کے بعد نادر قرآنی نسخہ تحفے میں پیش کیا.


بنی امیہ کے دورسے متعلق نادر اور قدیم قرآنی نسخے کی خاص بات یہ ہے کہ اس نسخے کو شام کے والی یا گورنر نے سلطان سلیم عثمانی کو پیش کیا تھا اور اسی نسخے کو بعد میں عثمانی بادشاہ  قاجاری نایب صدر کو گفٹ کرچکاہے اسکے بعد عباس مرز ا نے اس نادر نسخے کو گنجہ کے گورنر کو جنگی خدمات کے صلے میں دیا تھا  جو اس وقت سے لیکر اب تک آرمیا میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

اس قیمتی اور نادر نسخے کی کاپی  کو گذشتہ روز روسی صدر نے رہبرمعظم سے ملاقات کے بعد تحفے میں پیش کیا
اس حوالے سے مزید خبریں جلد شائع کی جارہی ہیں۔

 

نظرات بینندگان
captcha