چہلم امام کے حوالے سے آستانہ علوی کے قرآنی شعبے کی جانب سے خصوصی پروگراموں کا اعلان

IQNA

چہلم امام کے حوالے سے آستانہ علوی کے قرآنی شعبے کی جانب سے خصوصی پروگراموں کا اعلان

8:02 - November 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3457386
بین الاقوامی گروپ: آستانہ علوی کے شعبہ خواتین قرآنی مرکز کے مطابق چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر خصوصی پروگرامز منعقد ہوں گے

ایکنا نیوز-«دارالقرآن آستانہ علوی» کے مطابق آستانے کے شعبہ خواتین قرآنی مرکز کی سربراہ «انوار حسناوی» نے کہا ہے کہ نجف میں زیارت امام علی (ع) اور کربلا جانے سے قبل زایرین کے لیے خصوصی قرآنی پروگرام منعقد ہوں گے.


حضرت فاطمه زهرا (ع) ہال میں  میں خواتین کے لیے قرآنی نشستیں ، قرآن سکھانے کی کلاسز اور قرآنی موضوعات پر تقاریر ان پروگراموں میں شامل ہیں.


حسناوی کا کہنا تھا کہ دارلقرآن کے تعاون سے ایام اربعین کے دوران قرآت کی تصحیح اور درست ادایگی کے حوالے سے بھی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے.

3457257

نظرات بینندگان
captcha