آل سعود کا مال و دولت داعش اور القاعدہ پر صرف ہوتا ہے۔

IQNA

آل سعود کا مال و دولت داعش اور القاعدہ پر صرف ہوتا ہے۔

8:52 - December 09, 2015
خبر کا کوڈ: 3461430
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ آل سعود آشکارا طور پر داعش اور القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور آل سعود کا مال و دولت دہشت گرد تنظیموں پر صرف ہورہا ہے۔

ایکنانیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ آل سعود آشکارا طور پر داعش اور القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور آل سعود کا مال و دولت دہشت گرد تنظیموں پر صرف ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آل سعود اتنے پست اور کمزور ہوچکے ہیں کہ اب وہ المنار کی آواز سننے سے عاجز اور قاصر ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب سے یہ توقع تھی کہ وہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایت اور مدد کرتا ، وہ شامی ، یمنی اور عراقی عوام کا خون ناحق نہ بہاتا ، وہ بحرین پر فوجی یلغار نہ کرتا۔ لیکن سعودی عرب کے جلادوں نے ثابت کردیا کہ وہ ابولہب و ابوجہل اور کفار قریش کے نقش قدم پر گامزن ہیں اور وہ امریکہ اور اسرائیل کے حامی ہیں اور وہ اسلام کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

1860140

 

نظرات بینندگان
captcha