آئرلینڈ میں حجاب کا عالمی دن

IQNA

آئرلینڈ میں حجاب کا عالمی دن

19:46 - January 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502323
بین الاقوامی گروپ: «واٹرفورد» میں ہائرایجوکیشن سنٹر کے تعاون سے حجاب کے عالمی دن کے موقع پر اسکارف اور مسلمان خواتین کی شناخت کے موضوع پر پروگرام منعقد ہوگا

آئرلینڈ میں حجاب کا عالمی دن


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Irish Examiner» کے مطابق یکم فروری عالمی یوم حجاب کے موقع پر بہترین موقع میسرآتا ہے تاکہ دیگر غیر مسلم خواتین اس دن کی مناسبت سے حجاب کا تجربہ اور مسلمان خواتین سے اس کی اہمیت پر گفتگو کریں

یکم فروری کو «واٹرفورد» سنٹر کے تعاون سے حجاب شناسی کے حوالے سے ایک ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے جسمیں حجاب نمائش اور اسکارف اوڑھنے کے مختلف انداز کے علاوہ اس موضوع پر مسلمان دانشور خواتین خطاب بھی کریں گی۔


یکم فروری کو بعنوان یوم حجاب منانے کا آئیڈیا ایک امریکن مسلمان خاتون «نظمه خان» نے سال ۲۰۱۴ کو پیش کیا تھا تاکہ مسلم فوبیا اور مسلمان خواتین سے تعصب سے مقابلہ کیا جاسکے

واٹر فورڈ تحقیقاتی مرکز کے استاد«کلٹ کلفر» نے اسلام کے حوالے سے کافی کچھ کام کیا ہے ، انکا کہنا ہے کہ اس دن دیگر غیر مسلم خواتین بھی حجاب کا تجربہ کریں گی۔


انکا کہنا ہے کہ قرآن میں پردہ کا ذکر کیا گیا ہے اب یہ خواتین پر منحصر ہے کہ کس انداز یا اسٹایل کے ساتھ ضروری جگہوں کو چھپاتی ہیں اور اسکا مخصوص ڈریس کا ذکر موجود نہیں۔

کلفر کا کہنا ہے کہ مسلمان خواتین عام طور پر حجاب کی وجہ سے تعصب اور اسلاموفوبیا کا شکار ہوتی ہیں اور میں نے خود اسکا مشاہدہ کیا ہے

انکا کہنا ہے : مسلمان مہاجرین کی آمد اور انکے بارے میں منفی احساسات کے موقع پر اس پروگرام کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔


3563977

نظرات بینندگان
captcha