سیشن کورٹ پر حملے اور خود کش دھماکے کی ذمہ داری جماعت الا حرار نے قبول کرلی

IQNA

سیشن کورٹ پر حملے اور خود کش دھماکے کی ذمہ داری جماعت الا حرار نے قبول کرلی

14:08 - February 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3502544
بین الاقوامی گروپ: تکفیری وہابی تنظیم جماعت الاحرار نے ملک بھر میں کارروایی کی دھمکی دی ہے

ایکنا نیوز- چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختوانخواہ کے ضلع چارسدہ میں واقع سیشن کورٹ پر دہشت گردوں کے حملے اور خود کش دھماکے کی ذمہ داری کالعد م تنظیمجماعت الا حرار ے قبول کر لی ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق چارسدہ میں سیشن کور ٹ پر دہشت گر دی کے حملے اور خود کش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الا حرار  نے قبول کرلی ہے ۔

واضح رہے کہ  لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر خودکش حملے کرنیوالی کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار نے ’آپریشن غازی‘ کے نام سے دہشتگردی کی نئی لہر شروع کرنے کااعلان کردیا ، کالعدم دہشت گرد تنظیم نے یہ با ضابطہ اعلان ویڈیو جاری کرتے ہوئے کیا ،دہشت گردوں نے اپنے نئے آپریشن کا نام لال مسجد میں جاں بحق ہونے ہونیوالے ’غازی عبدالرشید ‘ کی مناسبت سے رکھا ہے جبکہ دہشت گردوں نے آپریشن غازی میں اسمبلیوں ، سیکیورٹی فورسز، عدلیہ ، وکلاء، مالی لین دین کے ادارے، بلاگرز، میڈیاہاﺅسز، امن لشکراور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha