لاہور: ڈیفنس میں پراسرار دھماکا، 7 افراد جاں بحق- کیا تکفیری کارروایی ہے ؟

IQNA

لاہور: ڈیفنس میں پراسرار دھماکا، 7 افراد جاں بحق- کیا تکفیری کارروایی ہے ؟

10:57 - February 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3502553
بین الاقوامی گروپ: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک پراسرار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور23 زخمی ہوگئے

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق دھماکا لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز وائے میں ایک زیر تعمیر عمارت میں ہوا، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی—۔ڈان نیوز
امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی—۔ڈان نیوز

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا جنریٹر پھٹنے کے نتیجے میں ہوا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور اردگرد کی دکانیں بند کروا کر علاقے کو سیل کردیا گیا۔

جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی طلب کرلیا گیا۔

دوسری جانب زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور میں حالیہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب رواں ماہ پاکستان کے مختلف شہروں میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha