”آئی ایس آئی نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری کو پاکستان کے شہر کراچی میں رکھا ہوا ہے “

IQNA

”آئی ایس آئی نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری کو پاکستان کے شہر کراچی میں رکھا ہوا ہے “

15:45 - April 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3502856
بین الاقوامی گروپ: امریکا نے پاکستان پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس آئی القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے جس نے ممکنہ طور پر اسے کراچی میں چھپا رکھا ہے
”آئی ایس آئی نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری کو پاکستان کے شہر کراچی میں رکھا ہوا ہے
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق امریکی خفیہ ادارے (سی آئی اے ) کے سابق افسر بروس رائیڈل کا کہنا ہے کہ 2001 ءکے آواخر میں جب امریکی فوج نے افغانستان سے القاعدہ کا صفایا کیا تب سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ایمن الزواہری کو بچانے کی کوشش میں ہے ۔ 
جنوب ایشیائی اور مشرق وسطیٰ کیلئے امریکہ کے 4سابق صدور کے مشیر اعلیٰ بروس رائیڈیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی نے انہیں ممکنہ طورپر کراچی میں رکھا ہوا ہے مگر اس کی لوکیشن کے حوالے سے کوئی مثبت ثبوت موجود نہیں ہے
نظرات بینندگان
captcha