کینیائی حافظ قرآن: آٹھ مہینے میں قرآن حفظ کیا/ فائنل جیتنے کے لیے پرامید

IQNA

کینیائی حافظ قرآن: آٹھ مہینے میں قرآن حفظ کیا/ فائنل جیتنے کے لیے پرامید

10:30 - April 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3502860
بین الاقوامی گروپ: کینیایی حافظ قرآن نے دس سال کی عمر میں قرآن حفظ کرنا شروع اور صرف آٹھ مہینے میں عزم مصمم سے حفظ کا کارنامہ انجام دیا

کینیائی حافظ قرآن:آٹھ مہینے میں قرآن حفظ کیا/ فائنل جیتنے کے لیے پرامید


ایکنا نیوز- تہران کے چونتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شریک کینیا کے چھبیس سالہ حافظ قرآن «هیثم صفر احمد» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : دس سال کی عمر میں حفظ قرآن مجید صرف آٹھ مہینے میں مکمل کیا اور اس دوران کھیل کود سے مکمل دور رہے۔


کنیائی حافظ کا کہنا تھا: والدین کی حوصلہ افزائی کے علاوہ قرآنی کلاسز سے بھرپور استفادہ کیا اور تفسیر و معانی پر خاص توجہ دی ۔

هیثم صفر احمد کے مطابق وہ مصر ،بحرین اور تنزانیہ میں اپنے ملک کی نمایندگی کرچکا ہے جبکہ تنزانیہ میں مقام اول حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔


انہوں نے ایرانی قرآنی مقابلوں میں شرکت پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مقابلوں کا معیار کافی اعلی ہے۔

تہران میں (ایک کتاب، ایک امت) کے عنوان سے مقابلوں میں شریک حافظ کا کہنا تھا : یہ عنوان تمام مسلمانوں کی آواز ہے تاکہ قرآن مجید کے سایے میں سب ایک پرچم تلے جمع ہوں۔

هیثم احمد نے کینیا میں قرآنی سرگرمیوں پر گفتگو کے بعد کہا کہ دنیا کے تمام جوانوں کو چاہیے کہ قرآنی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی سعادت کے لیے خدمات انجام دینے کے لیے کوششیں کریں۔

انہوں نے ایرانی کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظھار کیا کہ وہ فاینل جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ چونتسیوں قرآنی مقابلے مصلے امام خمینی میں ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔

3591898

نظرات بینندگان
captcha