سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کی آخری مہلت

IQNA

سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کی آخری مہلت

7:19 - May 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3503028
بین الاقوامی گروپ: سعودیہ میں قرآنی مقابلوں کے جنرل سیکریٹری کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے نام درج کرانا لازمی، مزید مہلت کا امکان نہیں

سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کی آخری مہلت


ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ العرب الیوم کے مطابق انتالیسویں حفظ اور حسن قرآت کے بین الاقوامی مقابلے محرم الحرام میں مکہ مکرمہ میں منعقد ہوں گے۔

قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منصور بن محمد السمیح کا کہنا ہے کہ وزارت اوقاف کی جانب سے مختلف ممالک کے سو سے زائد اسلامی مراکز اور انجمنوں کو مقابلوں کے حوالے سے دعوت نامے ارسال ہوچکے ہیں

السمیح کا کہنا ہے کہ شرکاء مقابلہ کو حج عمره اور زیارت مسجد النبی(ص) کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔


قاری اور حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی، ان میں تعلقات بڑھانا اور قرآن کریم سے محبت مقابلوں کا مقصد بتایا جاتا ہے

مقابلوں کی سیکریٹری نے شرایط کے حوالے سے مزید کہا کہ پچیس سال سے کم عمر ہونا اور گذشتہ مقابلوں میں شریک نہ ہونا شرایط میں شامل ہے جبکہ رمضان المبارک سے پہلے نام رجسٹرڈ کرانا بھی ضروری ہے۔

3601790

نظرات بینندگان
captcha