داعش کا رابطہ کار گروپ پکڑا گیا ،پروفیسر بھانجی سمیت گرفتار

IQNA

داعش کا رابطہ کار گروپ پکڑا گیا ،پروفیسر بھانجی سمیت گرفتار

13:55 - May 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3503031
بین الاقوامی گروپ: شہر قاید میں اہم شخصیات کو ڈرون سے ٹارگٹڈ بم حملوں کا نشانہ بنانے کا تکفیری منصوبہ بے نقاب
ایکنا نیوز- (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں حساس اداروں اور سیکورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور داعش کا مبینہ رابطہ کار گروپ پکڑلیا جن میں یونیورسٹی پروفیسر اور اس کی قریبی رشتے دار سمیت پانچ افراد شامل ہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی ذرائع کے مطابق زیر حراست پروفیسر کا تعلق لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے ہے اور اس کے ساتھ گرفتار ہونے والے خاتون بھی اسی کی بھانجی ہے ۔
 ملزمان کے داعش ارکان سے مبینہ رابطوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ملزمان پر تقریبات کی کوریج میں استعمال ہونے والے چھوٹے ڈرونز سے ٹارگٹڈ بم حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی میں ملزمان کے دیگر ساتھی بھی پکڑے گئے۔
نظرات بینندگان
captcha