ایران کی مسجد الحرام پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

IQNA

ایران کی مسجد الحرام پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

16:41 - June 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503187
بین الاقوامی گروپ: وزارت خارجہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کا دین اسلام اور مقدسات اسلامی پر کوئی اعتقاد نہیں اور وہابی دہشت گرد عالمی سامراجی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کا دین اسلام اور مقدسات اسلامی پر کوئی اعتقاد نہیں اور وہابی دہشت گرد عالمی سامراجی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایران  دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتا ہے اور مسجد الحرام پر دہشت گردوں کا ناکام حملہ اس بات کی علامت ہے کہ دہشت گردوں کا اسلام اور مقدسات اسلامی پر کوئی اعتقاد نہیں ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنائیں اور دہشت گردی کے خلاف ایران ہمسایہ اورعلاقائی ممالک کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک وہابی دہشت گردوں نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام پر حملہ کا منصوبہ بنایا جسے سعودی سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا ، حملہ آوروں نے سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کی اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3دہشت گرد گروپوں نے مسجد الحرام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،2گروپوں کا تعلق مکہ جبکہ 1گروپ کا تعلق جدہ سے تھا۔حملہ آور مسجد الحرام میں عبادت کرنے والوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

نظرات بینندگان
captcha