ملایشاء ؛ مدرسہ «احیاءالقرآن» میں آتشزدگی

IQNA

ملایشاء ؛ مدرسہ «احیاءالقرآن» میں آتشزدگی

7:41 - October 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503712
بین الاقوامی گروپ: ملایشیاء کے صوبہ سلانگو کے شہر لانچانگ کے علاقے میں سلانگور میں قرآنی مدرسہ «احیاءالقرآن» میں آگ لگ گیی

ملایشاء ؛ مدرسہ «احیاءالقرآن» میں آتشزدگی


ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ freemalaysiatoday؛ مدرسے میں اتوار کو رات ۷ بجے نماز مغرب کے بعد آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جسمیں مدرسے کے ہاسٹل کو کافی نقصان پہنچا ہے

مدرسے کے طالب علم فرهان مظفرکے مطابق طلباء قرآنی کریم کی تلاوت میں مصروف تھے کہ اچانک ایک طالب علم نے آگ لگنے کی خبر دی

آگ لگنے کے فورا بعد طلبا کو مدرسے سے باحفاظت باہرنکال لیا گیا۔


مدرسے کے پرنسپل خیرالنعمت دول کواید کے مطابق مدرسے میں آگ حادثاتی طور پر لگی ہوگی جسمیں طلبا کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

طلبا نے آگ پر کنٹرول کی کوشش کی مگر قابو میں نہ آسکی۔

قابل ذکر کہ گذشتہ مہینوں کوالالمپور کے ایک قرآن مدرسے میں آگ لگنے سے کم از کم ۲۳ طلباء جان بحق ہوگیے تھے/.

3655994

نظرات بینندگان
captcha