فیصل مسجد گلابی رنگ میں روشن

IQNA

فیصل مسجد گلابی رنگ میں روشن

8:09 - October 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503713
بین الاقوامی گروپ: چھاتی کے کینسر کے مریضوں اور زندہ بچ جانے والوں سے اظہار یکجہتی اور آگاہی مہم کے طور پر اسلام آباد کی فیصل مسجد بھی گلابی قمقموں سے جگمگا گئی

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق اس مہم کا آغاز ’پنک رِبن کیمپین‘ کی جانب سے پاکستان میں چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص کی طرف توجہ دلانے اور اس مرض میں مبتلا افراد اور بچ جانے والوں سے اظہار ہمدردی اور دوستی کے طور پر کیا گیا۔

گزشتہ سال پنک ربن کیمپین نے چھاتی کے کینسر سے ہر سال موت کے منہ میں جانے والی 40 ہزار خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومت پاکستان، ادارہ برائے قومی تاریخ و ورثہ اور مزار قائد کی انتظامیہ کے تعاون سے قائد اعظم کے مزار کو گلابی قمقموں سے روشن کیا تھا۔

پنک ربن کیمپین ہر سال اکتوبر کے مہینے کو ’پنک ٹوبر‘ کے طور پر مناتی ہے، جس کا مقصد لوگوں پر زور دینا ہوتا ہے کہ وہ اس مرض میں مبتلا خواتین اور ان خاندانوں کے لیے امید کی کرن بنیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا۔

— فوٹو: اے پی پی

نظرات بینندگان
captcha