اردن؛ قرآنی حفاظ کی حوصلہ افزائی کی تقریب

IQNA

اردن؛ قرآنی حفاظ کی حوصلہ افزائی کی تقریب

8:10 - November 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3503832
بین الاقوامی گروپ: ایک سو سترہ حفاظ کرام جو بین الاقوامی «شفیع» حفظ پروگرام میں شریک تھے انکی حوصلہ افزائی کی تقریب «امان» میں منعقد کی گیی

اردن؛ قرآنی حافظوں کی حوصلہ افزائی کا پروگرام


ایکنا نیوز- کویتی نیوز ایجنسی(کونا) کے مطابق بین الاقوامی «شفیع» حفظ پروگرام اسلامی عالمی فلاحی ادارے کے تعاون سے دنیا کے مختلف ممالک میں منعقد کیا جاتا ہے

اردن میں دوسری مرتبہ منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ۱۱۷ طلبا اور طالبات شریک تھیں جنہوں نے کا میابی سے کورس مکمل کرلیا ہیں۔

اردن میں کویت کے سفیر «حمد دعیج»، عالمی فلاحی اسلامی ادارے کے ڈایریکٹر «بدر سمیط»، اور " شفیع" قرآنی پروگرام کے ڈایریکٹر «خالد قصار»، سمیت اعلی اردنی حکام اختتامی تریب میں شریک تھے۔

حمد دعیج نے تقریب میں اس پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے عالمی اسلامی فلاحی ادارے کی کوششوں کو سراہا۔


بدر سمیط نے تقریب سے خطاب میں کہا: «شفیع» حفظ پروگرام جو اسلامی فلاحی ادارے کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے اس وقت مختلف پروگراموں میں پچیس ممالک کے ۶۰۰۰ قرآنی طلبا زیرتعلیم ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اب تک ایک ہزار پانچ سو طلبا و طالبات کامیابی سے حفظ پروگرام مکمل جبکہ اردن کے ۸۵۰ طلبا میں سے ۲۳۰ طلبا کامیابی کے ساتھ کورس مکمل کرچکے ہیں۔

عالمی اسلامی فلاحی ادارے کے ڈایریکٹر نے اس پروگرام کو وسعت دینے پرتاکید کرتے ہوئے کہا : «شفیع» حفظ پروگرام ایک مکمل منظم قرآنی کاوش ہے جسمیں حفظ کے علاوہ باصلاحیت قرآنی طلبا کی یونیورسٹی لیول تک مدد ، انکی فیملی کی سپورٹ کرنا اور دیگر اسلامی پروگرام منعقد کرانا شامل ہے/.

3664961

نظرات بینندگان
captcha