قازقستان کی طالبات حجاب اور تعلیم کی دو راہے پر

IQNA

قازقستان کی طالبات حجاب اور تعلیم کی دو راہے پر

8:17 - November 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3503834
بین الاقوامی گروپ: تیرہ سالہ گولسزیم صمد اسکول میں حجاب زبردستی اتارنے پر تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوچکی ہے

قازقستان کی طالبات حجاب اور تعلیم کی دو راہے پر


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے RFERL؛ کے مطابق قازقستان کے مغربی صوبے کے ایک اسکول میں حجاب کی ممنوعیت نے طالبات کو مشکل سے دوچار کردی ہے

گذشتہ سال کے قانون کی وجہ سے اکثر اسکولوں میں حجاب کی ممنوعت پر در آمد اس سال سے شروع کیا جارہا ہے۔

اس صورتحال میں اکثر مسلمان طالبات تعلیم کی وجہ سے حجاب اتارنے پر مجبور ہوچکی ہیں۔

مختلف علاقوں میں مسلمان والدین قانونی کارروایی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں تاکہ اپنی بچیوں کے حجاب محفوظ رکھ سکے۔


عدالت کے مطابق بہت سے علاقوں میں طالبات اس حکم اور قانون کی وجہ سے تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوچکی ہیں۔

گذشتہ سال قزاق صدر نے سیاہ چادر کو سلفیوں کی علامت قرار دیتے ہوئے حجاب پر پابندی کا حکم دے چکا تھا۔

نظربایف نے سیاہ چادر کی مذمت کی تھی تاہم واضح طور پر نہیں کہا تھا کہ حجاب پر پابندی لگائی جائے۔

وزارت تعلیم کا واضح موقف اب تک سامنے نہیں آیا ہے اور اسی وجہ سے بہت سے اسکولوں میں طالبات کو حجاب کے ساتھ آنے پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

طالبات کے ساتھ باحجاب اساتذہ کو بھی ان حالات میں جاب ڈھونڈنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے/.

3665247

نظرات بینندگان
captcha