تعصب کی انتہا؛ آل‌سعود نے قطری باشندوں کے لیے حج سخت کردی

IQNA

تعصب کی انتہا؛ آل‌سعود نے قطری باشندوں کے لیے حج سخت کردی

10:53 - January 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3504047
بین الاقوامی گروپ: آل سعود کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارات کے لیے قطری باشندوں پر پابندی لگا دی گیی ہے

تعصب کی انتہا؛آل‌سعود نے قطری باشندوں کے لیے حج سخت کردی

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے البحرین الیوم کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے قطری باشندوں کے عمرہ اور زیارات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

 

الجزیره چینل کا اس بارے میں کہنا ہے: قطر اور سعودی میں تناو کی وجہ سے قطری باشندوں کو عمرہ اور زیارات کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

قطر پر سعودی عرب، بحرین، مصر اور امارات نے ایران سے تعلقات کے الزام میں پابندیاں عاید کی ہیں۔

 

گذشتہ ہفتے کو بیس قطری باشندوں کو جدہ ائیرپورٹ پر روکا گیا اور دو دن کے بعد انہیں زیارات پر جانے سے روک کر واپس کویت ڈی پورٹ کردیا گیا

 

قطری اخبار «الرایه» لکھتا ہے: مذہبی رسومات اور عبادات کو سیاسی کرنا قابل افسوس ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب قطر کو صوبہ «احساء» کا حصہ قرار دیتا ہے . احساء سال ۱۹۱۳ کو سعودی عرب کا حصہ قرار دیا گیا تھا تاہم بیرونی ممالک کے دباو پر سعودی عرب نے قطر کی سرحد کو تسلیم کرلیا ۔

 

قطر سے سعودی تعلقات ختم ہونے کے بعد  بحرین، امارات، مصر،  لیبیا اور مالدیپ نے بھی سعودی ایماء پر قطر سے سیاسی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے /.

3679684

نظرات بینندگان
captcha