«بغیر فرق کے»؛ مسلمانوں سے انصاف کے لیے الائنس کی تشکیل

IQNA

«بغیر فرق کے»؛ مسلمانوں سے انصاف کے لیے الائنس کی تشکیل

10:22 - January 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3504054
بین الاقوامی گروپ: پروٹسٹنٹ پادری مارٹین گرمر کی کاوش سے قائم الاینس بعنوان «بغیر فرق کے» نے مسلمانوں سے منصفانہ سلوک کا مطالبہ کردیا

«بغیر فرق کے»؛ مسلمانوں سے انصاف کے لیے الائنس کی تشکیل

 

ایکنا نیوز- برلین میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق جرمن کلیساوں کے نمایندوں نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے مسلمانوں سے منصفانہ رویے اور سلوک کا مطالبہ کیا ہے

 

جولائی ۲۰۱۷ کو جرمنی کی مختلف مساجد کے ساٹھ ائمہ کرام نے  مرکزی کلیسا کے سامنے اجتماع منعقد کیا جسمیں انہوں نے پھول ہاتھوں میں لیکر امن کا پیغام دیا ۔

 

علما اور مساجد کے اماموں نے اس اجتماع میں امن و محبت عام کرنے کا پیغام دیا ، علماء میں  «دارالسلام» مسجد جوبرلین کے «نوی کلن» میں واقع ہے کا امام بھی موجود تھا۔

 

اس اجتماع کے چھ مہینے کے بعد پادری مارٹین گرمر نے «بغیر فرق کے» کے نام سے الاینس قایم کیا جسمیں تمام اراکین غیرمسلم ہیں، الاینس نے اسلام اور مسلمان کے بارے میں انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

 

الاینس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت، سیاست داں اور میڈیا مسلمانوں کے حوالے سے رویہ درست کریں اور انکے بارے میں نادرست تصورات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

 

الاینس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور سیاست داں حضرت بیانات میں مسلمانوں کے حوالے سے دوگانہ پالیسی رکھتے ہیں۔

 

مذکورہ الاینس نے واضح کیا ہے کہ مسلمانوں کے حوالے سے نادرست تصورات کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ان سے برراہ راست  گفتگو کیا جائے۔

 

مارٹین گرمر کا اس بارے میں کہنا ہے: اکثر میڈیا مسلمانوں کے حوالے سے کوئی بھی خبر بغیر کسی تصدیق کے پیش کرلیتا ہے جو انتہائی خطرناک اور قابل افسوس ہے۔

 

گرمر اکثر مسلم رہنماوں سے ملاقات کرچکے ہیں جسمیں انہوں نے مختلف مذاہب اور مکاتب میں ہم آہنگی اور وحدت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔/

3680306

نظرات بینندگان
captcha