بین الاقوامی گروپ: کویتی اخبار روزنامہ الانباء کے مطابق انجمن خدمت قرآن و تعلیمات اسلامی «المتمیزین» کے سربراہ
یوسف صمیعی کا اس بارے میں کہنا ہے: اس ادارے نے قیام سے یہی کوشش کی ہے کہ ہر خاندان میں ایک حافظ قرآن کے پروگرام کو عملی بنایا جاسکے۔
انکا کہنا تھا: انجمن کے تعاون سے حفظ اور تدبر قرآن پر مختلف مقامی اسلامی اداروں کے تعاون سے مختلف پروگراموں پر کام جاری ہے۔
یوسف صمیعی نے حفظ قرآن «أم سلامة» کی اختتامی تقریب سے خطاب میں مزید کہا : حفظ قرآن مقابلہ میں چھ سے ۲۲ سال کے طلبا شریک تھے۔
انکا کہنا تھا: رمضان کے حفظ مقابلوں میں مجموعی طور پر کویت میں مقیم مقامی اور خارجی اقوام کے ۳۵۰ طلبا اور طالبات شریک تھیں۔/