شارجہ میں «داستان‌های قرآن» نمایش/غیر مسلموں کی دلچسپی

IQNA

شارجہ میں «داستان‌های قرآن» نمایش/غیر مسلموں کی دلچسپی

10:37 - November 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3505332
بین الاقوامی گروپ- کتاب «قصص القرآن: قرآنی کہانیاں» نمایش میں عوام توجہ کا مرکز بنی رہی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق شارجہ میں بین الاقوامی کتب نمایش جاری ہے جسمیں مختلف قرآنی کتابیں پیش کی گییں ہیں جنمیں «داستان‌های قرآن» اور «۳۶۵ دن پیغمبر گرامی(ص) کے ساتھ » جو عربی، انگریزی  اور هندی اسٹالوں میں قابل ذکر ہیں۔

 

انڈین پبلشر کے مطابق ھندی اور انگریزی زبانوں کی ان کتابوں میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم قارییں بھی گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ شارجہ کے علاوہ انڈیا اور امریکہ میں بھی «داستان‌های قرآن» کتاب کو خوب پذیرایی مل رہی ہے اور اب تک اس کتاب کے بیس لاکھ نسخے فروخت ہوچکے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: کتاب «۳۶۵ دن رسول اکرم(ص) کے ساتھ» کتاب بھی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور اب تک اس کتاب کے بیس ہزار نسخے فروخت ہوچکے ہیں۔

 

شارجہ میں گذشتہ بدھ سے سینتیسواں کتب نمایش «داستان  حروف» کے عنوان سے منعقد کی گیی ہے جسمیں ۷۷ ممالک سے ۱۸۷۴ پبلشرز شریک ہیں۔/

3762670

نظرات بینندگان
captcha