ایکنا نیوز- العرب الیوم نیوز کے مطابق انڈونیشین پارلیمنٹ کی کمیٹی نے ایک بیان میں انڈونشیاء کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین میں مسلمانوں پر مظالم روکنے کے حوالے سے آواز بلند کرے۔
کمیٹی کے ڈپٹی سوکومتا کا کہنا ہے: حکومت فوری طور چینی حکومت سے سفارتی رابطہ کرکے اس مسلے پر تحفظات ظاہر کرے تاکہ مظالم روکا جاسکے۔
انکا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اویغور مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت سینکیانگ میں ۱۰ ملین اویغور آباد ہیں جو شدید مذہبی تعصبات سے دوچار ہیں۔/