لازقیہ؛ مسجد «بستان‌الریحان» میں تلاوت و تواشیح خوانی

IQNA

لازقیہ؛ مسجد «بستان‌الریحان» میں تلاوت و تواشیح خوانی

10:47 - June 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3506199
بین الاقوامی گروپ- شام کے شہر لازقیہ کی مسجد بستان الریحان میں ایرانی قرآء ٹیم «الانوار» نے تواشیخ خوانی کی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق رمضان کی مذہبی سرگرمیوں کے حوالے سے ایران کے صوبہ خوزستان کی قرآنی ٹیم الانوار نے لازقیہ شہر کی مسجد بستان الریحان میں میں تلاوت اور تواشیخ خوانی کی۔

 

قرآنی محفل میں لازقیہ شہر کے ادارہ اوقاف کے ڈایریکٹر شیخ مازن الشیخ، ڈپٹی ادارہ اوقاف، شیخ عبدالفتاح ریحاوی، مسجد الریحان کے امام، شیخ ایمن مجلوبه، ادارہ ثقافت ایران مرکز کے غلام‌حسین حسینی‌درقه اور دیگراہم شخیصات شریک تھیں۔

 

شیخ ایمن مجلوبه  نے تقریب میں قرآنی معاونت اور تعلقات پر ایرانی مرکز کا شکریہ ادا کیا۔

 

تقریب سے خطاب میں شیخ مازن الشیخ نے شیعہ سنی مشترکات اور وحدت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایک رسول ، ایک قبلہ ، ایک قرآن اور ایک خدا کے ماننے ولوں کے درمیان معمولی فروعی اختلافات کی وجہ سے دوری نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ہم امت واحدہ ہیں۔/

3816834

نظرات بینندگان
captcha