سعودی عرب میں اشاعت قرآن مرکز کا دورہ

IQNA

سعودی عرب میں اشاعت قرآن مرکز کا دورہ

17:12 - September 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3514898
ایکنا ریاض : سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے شرکا نے ملک فھد قرآنی پبلیکیشن کا دورہ کیا۔

ایکنا نیوز-  الجزیره الآن نیوز کے مطابق وزیر أمور اسلامی عبدالطیف آل شیخ کے تعاون سے تیرتالیسویں قرآنی مقابلوں کے  شرکاء نے ملک عبدالعزیز اشاعتی مرکز کا دورہ کیا۔

 

اس پروگرام میں دنیا کے ایک سو سترہ ممالک کے ایک سو چیاسٹھ شرکاء نے قرآن کی اشاعت کا مرحلہ دیکھا اور پروسیز سے آگاہی حاصل کی۔

سالانه بیس ملین کی تعداد میں قرآن کریم  ترجموں کے ساتھ دنیا کے مختلف 75 زبانوں میں شایع اور دنیا کے مختلف ممالک میں تقسیم ہوتے ہیں۔

پروگرام کے شرکا کو ملک عبدالعزیز پبلیکیشن کی جانب سے قرآن مجید کا نسخہ تقسیم کیا گیا۔

 

اس پروگرام میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے شرکاء نے مختلف ثقافتی پروگراموں میں شرکت کی جو وزارت مذہبی أمور کی جانب سے منعقد کیے گیے تھے

 

مقابلوں کے اختتام پر پروگراموں میں مسجد النبی کی زیارت کے علاوہ مسجد قبا اور دیگر تاریخی مقامات کی سیر بھی شامل تھی۔/

 

4166859

نظرات بینندگان
captcha