مسجدالحرام میں اعتکاف خواہشمندوں میں دوگنا اضافہ

IQNA

مسجدالحرام میں اعتکاف خواہشمندوں میں دوگنا اضافہ

6:47 - March 25, 2024
خبر کا کوڈ: 3516096
ایکنا: اس سال مسجدالحرام میں اعتکاف کرنے والے کی تعداد دوگنی ہوگی۔

ایکنا نیوز - جی نیوز کے مطابق ایک سعودی اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ اس سال رمضان کے مہینے میں اس مسجد کے اعتکاف کی تقریب میں 6 ہزار افراد شرکت کر رہے ہیں۔

مسجد کے رہنمائی اور مشاورت کے شعبے کے سربراہ عبدالمحسن الغامدی نے کہا: یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 100 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔

الغامدی نے مزید کہا: اعتکاف کے کوٹے سے خواتین کے لیے 1,000 افراد مختص کیے جائیں گے۔

 

ان کے مطابق اس سال اعتکاف کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے مسجد الحرام کی تین منزلیں مختص کی گئی ہیں۔

اعتکاف عام طور پر رمضان المبارک کے آخری 10 دنوں میں ہوتا ہے۔

مسجد الحرام میں اعتکاف میں شرکت کے لیے رجسٹریشن رمضان المبارک کے ساتویں دن شروع ہوتی ہے اور گنجائش پوری ہونے تک جاری رہتی ہے۔/

 

4206874

نظرات بینندگان
captcha