عالم اسلام انتفاضۂ قدس کی حمایت کرے، اسماعیل ہنیہ کا مطالبہ

IQNA

عالم اسلام انتفاضۂ قدس کی حمایت کرے، اسماعیل ہنیہ کا مطالبہ

14:35 - December 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3467872
بین الاقوامی گروپ:فلسطین کی تحریک حماس کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسلامی ملکوں سے انتفاضۂ قدس کی بھرپور حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ایکنا نیوز-سحرٹی وی-اسماعیل ہنیہ نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فلسطینی گروہوں کی جانب سے انتفاضۂ قدس کی حمایت جاری ہے اور فلسطینی قوم، ایثار و فداکاری کے جذبے کے ساتھ حق کی راہ میں شہدا کے خون کا نذارنہ پیش کرتے ہوئے انتفاضہ کی حمایت جاری رکھے گی۔

فلسطین کی تحریک حماس کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ انتفاضۂ قدس، تمام فلسطینیوں سے متعلق ہے اور جب تک فلسطینیوں کے مقاصد پورے نہیں ہو جاتے فلسطینیوں کی تحریک جاری رہے گی اور تمام اسلامی ممالک کو چاہئے کہ انتفاضۂ قدس کی بھرپور حمایت کریں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں، کہ جس کے نتیجے میں اب تک ایک سو تیس فلسطینی شہید اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں، یکم اکتوبر سے انتفاضۂ قدس جاری ہے جس کا مقصد صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ اور فلسطینی امنگوں کو پورا کرنا ہے۔

202157

نظرات بینندگان
captcha