عالمی یوم قدس کے موقع پر بحرین کی عوام کی احتجاجی ریلی

IQNA

عالمی یوم قدس کے موقع پر بحرین کی عوام کی احتجاجی ریلی

11:46 - April 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3511772
بحرین کی مختلف گلیوں اور مین سڑکوں پر عوام نے قدس شریف سے وفاداری کا اعلان کیا۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق سیکڑوں بحرینیوں نے بحرین کے عظیم مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طرف سے عالمی یوم قدس منانے کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ریلی نکالتے ہوئے فلسطینی کاز کی حمایت میں نعرے لگائے اور بحرینی حکومت اور قابض حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کو مسترد کیا۔
 
 
رپورٹ کے مطابق بحرین کے کئی شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی ہوئے جن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ فلسطینی کاز کی مزاحمت اور حمایت کا آپشن ترک نہیں کریں گے۔  وہ اور فلسطینی ایک قوم ہیں اور "اسرائیل" کے ساتھ مشترکہ دشمنی رکھتے ہیں۔
 
 
مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، قبضے کے خلاف اور فلسطینی کاز کی حمایت میں ان بینرز پر نعرے درج تھے اور قدس کی حمایت پر تاکید کی گیی تھی۔/
نظرات بینندگان
captcha